• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک دوسرے کیخلاف بولنے سے مہنگائی کم نہیں ہوگی، حمزہ

مسلم لیگ ن کےرہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے کسی کو آنے والے دنوں کی مشکلات کا اندازہ نہیں، ایک دوسرے کے خلاف بات کرنے سے سے مہنگائی کم نہیں ہوگی، معیشت کو سہارا نہیں ملے گا۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت پتہ نہیں کہاں تک جائے گی، کس کس بات کا رونا روئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی آپ کو زبانی جمع خرچ لگ رہا ہے لیکن ہفتوں اور مہینوں میں مسائل کے پہاڑ کھڑے ہوں گے۔

پاکستان ٹیم کی شکست سے متعلق سوال پر حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ بری پرفارمنس کا سیزن ہے، چاہے ٹیم کی ہو یا حکومت کی، عوام مایوس ہیں۔

تازہ ترین