• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جادوگر دریا کی گہرائی میں جانے کے بعد واپس نہ آسکا

بھارت میں خود کو زنجیروں، رسیوں سے باندھ کر دریا میں اترنے والے جادوگر کا جادو ناکام ہو گیا، جادوگر دریا کی گہرائی سے واپس نہ آسکا،اس کی تلاش جاری ہے۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بھارتی جادوگر کو رسیوں اور تالا لگی زنجیروں سے باندھ کر کرین سے دریا میں اتارا گیا تھا۔

جادوگر کا جادو دیکھنے کے لیے پُل اور کشتیوں میں لوگ بھی موجود تھے لیکن جادوگر چنچل لہری دریا میں جا کر واپس نہ آسکا، جادوگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بھارتی جادوگر چنچل لہری نے بیس سال پہلے بھی اسی دریا میں شیشے کے باکس میں بند ہو کر دریا کی تہہ میں جانے اور بحفاظت واپس آنے کا عمل کامیابی سے پورا کیا تھا۔

تازہ ترین