• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو مہم کے موقع پرسکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں، آئی جی سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ نے ہدایات دی ہیں کہ پولیو ڈراپس مہم کے موقع پر سکیورٹی کے اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر مضبوط روابط کے تحت یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ نے تمام یوسیز میں پولیس کمانڈوز کو خصوصی ذمہ داریاں دینے کا بھی حکم دیا ہے، ممکنہ حساس یونین کونسلز میں انر اور آئوٹر کارڈن کی بنیاد پر پولیو ٹیمز کو سکیورٹی فراہم کی جائے، حساس یوسیزمیں تھانہ پولیس,پولیس کمانڈوز کے ساتھ ساتھ سادہ لباس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے، رینڈم اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ اور پیٹرولنگ کے دوران مستعد اورچوکنا رہتے ہوئے کڑی نگرانی، مشتبہ ومشکوک سرگرمیوں پرنگاہ رکھی جائے، پولیو ڈراپس مہم کے علاقوں میں ٹھوس سکیورٹی کے ضمن میں رابطوں اورمعلومات کی شیئرنگ کوہرسطح پر یقینی بنایاجائے۔ضلعی ایس ایس پیز جملہ سکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ اورمتعلقہ ایس ایچ اوز کوعلاقوں میں موجود رہنے کاپابندبنائیں۔
تازہ ترین