• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق وصوبائی حکومتوں کے بجٹ سے مایوسی ہوئی، ثروت قادری

کراچی (پ ر ) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ وفاق وصوبائی حکومتوں کے بجٹ سے غریبوں کو مایوسی ہوئی ہے، ملک کا دیوالیہ ہورہا ہے کوئی ملک کے بہتر مستقبل کیلئے کام نہیں کررہا، عوام سیاستدانوں سے مایوس ہوچکے ہیں اگر یہ ہی صورتحال رہی تو جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، بجٹ سے ہٹ کر عوام کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جائے،غریبوں کا استحصال بند ہونا چاہیے، ملک کی دولت لوٹنے والے ملک وقوم کے وفادار نہیں ہیں، والدکا بچوں کی نگہداشت اور بہتر مستقبل کیلئے محنت ومزدوری کرنا عبادت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فادر ڈے کے موقع پر خطاب میں کیا۔

تازہ ترین