• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکی آرتھرکی لابنگ ناکام، گھربھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین سال بعد مکی آرتھر کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے اور انہیں گھر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مکی آرتھر کی لابنگ اور ڈپلومیسی بھی ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ کہتے کہ ایک بڑی ہار بہت ساری چیزوں کو منظر عام پر لے آتی ہے۔تین برس قبل ہیڈ کوچ بننے کے بعد مکی آرتھر کے کھلاڑیوں کے ساتھ اختلافات کی خبریں آتی رہیں۔ عمر اکمل اور محمد عرفان کے کیریئر آرتھر کی وجہ سے دائو پر لگ گئے اب ورلڈ کپ کی کارکردگی کی وجہ سے سینئر کرکٹرز اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ اختلافات بھی سامنے آ گئے۔ انگلینڈ میں ون ڈے سیریز کے دوران کرکٹرز کوچ کی غیر ضروری سخت ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوگئے تھے انہوں نےکھلاڑیوں نے مکی آرتھر کے رویے کی شکایت کی تھی۔ پی سی بی سے بھی کی اختلافات ون ڈے سیریز کے دوران ہوئے۔کھلاڑیوں نے مکی آرتھر سے براہ رست بات چیت سے انکار کر دیا تھا۔ انگلینڈ میں چوتھا ون ڈے 340 رنز کر کے بھی ہارنے کے بعد مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو ڈانٹا ۔ پانچویں ایک روزہ میچ میں بھی شکست کے بعد کھلاڑیوں کو کوچ سے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو معاملات سلجھانے کے لئے انگلینڈ بھیجاتھا۔ انضمام الحق نے نہ چاہتے ہوئے بھی رمضان المبارک میں انگلینڈ گئے اورکھلاڑیوں اور کوچ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ابھی تک کھلاڑیوں اور کوچ کے درمیان تعلقات اب تک مثالی نہیں ہو سکے ہیں۔

تازہ ترین