• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکست کے زخموں سے چور کرکٹ ٹیم مانچسٹر سے لندن روانہ

مانچسٹر(نمائندہ خصوصی) ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے زخموں سے چور پاکستانی کرکٹ ٹیم پیر کو خاموشی سے مانچسٹر سے لندن روانہ ہوگئی ہے جہاں اس کی اگلی منزل اتوار کو جنوبی افریقا کے خلاف اہم ترین میچ ہے۔ پاکستانی بس کا ماحول افسردہ رہا اور کئی کھلاڑی آپس میں بات چیت سے گریز کررہے تھے۔ شعیب ملک سب سے خاموش اور الگ تھلگ دکھائی دیے۔ میگا ایونٹ میں پاکستان کا سفر انتہائی مشکل ہوگیا ہے،اگر مگر کی کہانی اس بار بھی شروع ہوچکی ہے۔ البتہ لارڈز میں ہونے والا میچ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ پیر کو سفر کے بعد منگل اور بدھ کو بھی کھلاڑیوں کی کوئی مصروفیت نہیں ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو تین دن ریلکس رہنے اور مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین