• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

90کا عشرہ نہیں،ٹیم کلچر تبدیل اورفٹنس بہتر کریں،وقاریونس

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ وقار یونس پر امید ہیں کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔ ٹیسٹ فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان باقی چاروں میچ جیت جائے تو پھر امید بن سکتی ہے۔ امکانات کم ہیں لیکن امید کا دامن نہ چھوڑیں۔ آئی سی سی کے لئے اپنے کالم میں وقار یونس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ میں گزشتہ چند سال میں کافی فرق آگیا ہے۔ اتوار کو اولڈ ٹریفورڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان واضح فرق تھا۔ بھارتی ٹیم نے کمال کے ٹیم ورک کو مظاہرہ کیا، پاکستان ٹیم انفرادی ٹیلنٹ پر انحصار کرتی ہے جو اچھی بات نہیں ہے۔ یہ دور 1990 جیسا نہیں جب پاکستان ٹیم بھارت پر حاوی رہتی تھی۔ ٹیم کا کلچر بھی بدلنا اور فٹنس کے معیار کوبہتر کرنا ہوگا۔ وقار یونس نے کہا کہ اگلے میچ میں محمد حسنین کو اسکواڈ میں شامل کریں، اس کی رفتار سے فائدہ اٹھایا جائے۔ پاکستان کے پاس جنوبی افریقا سے میچ کی تیاریوں کیلئے ایک ہفتہ باقی ہے، یہ دو ایسی ٹیموں کا مقابلہ ہوگا جنہوں نے اب تک بہتر کرکٹ نہیں کھیلی۔

تازہ ترین