آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن (جنگ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 5 اوورز میں 136 رنز بنانے کا ہدف پاکستان کو دینے کے فیصلے کادفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ شروع کر کے ٹیم پاکستان کو رن ریٹ بہتر بنانے کا موقع فراہم کیا گیا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بارش سے متاثرہ میچ کا اختتام ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت ہوا، بارش کی وجہ سے جب کھیل رکا تو اس وقت پاکستان نے 35 اوورز میں 6 وکٹوں پر 166 رنز بنائے تھے۔اگر اس وقت میچ ختم قرار دے دیا جاتا تو پاکستان ٹیم 86 رنز سے ہار جاتی ، امپائرز نے میچ شروع کرنے کا اعلان کیا اورپاکستان کو 5 اوورز میں 136 رنز کا ہدف ملا۔ ٹاپ فور میں آنے کیلئے رن ریٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے، میچ کو ختم کر دینا ایک اچھا فیصلہ نہ ہوتا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں