• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اعظم علی /نمائندہ خصوصی) وفاقی وزارت عدل و انصاف نے فیڈرل سروس ٹریبونل کے پشاور میں بنچ کے قیام کے لئے فیڈرل ٹریبونلز کورٹس کمپلکس حیات آباد پشاور کی عمارت میں گرائونڈ فلور میں مناسب جگہ فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ فیڈرل سروس ٹریبونل کے چیئرمین قاضی خالد علی نے عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی ٹریبونل کے کیمپس/ برانچز قائم کرنے کے لئے حکومت پاکستان سے درخواست کی تھی کہ پشاور، کوئٹہ، ملتان، بہاولپور اور لاہور میں مناسب جگہ فراہم کی جائے تاکہ وفاقی حکومت کے ملازمین کو انصاف کی فراہمی ان کے دروازے پر فراہم کی جا سکے۔ پشاور خیبرپختونخواہ سے تقریباً 1300 اپیلیں ٹریبونل میں زیر سماعت ہیں۔ پشاور بنچ کی تشکیل کے بعد اسلام آباد آنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ قاضی خالدعلی نے وفاقی حکومت سے گزارش کی ہے کہ اس بنچ کو فعال بنانے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین