• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحابہ کرام پر وزیر اعظم کا بیان اسلامی تاریخ سے ناواقفیت ہے، شر یعت کو نسل

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا فداء الرحمن درخواستی اور جنرل سیکرٹری مولانا زاہد الراشدی نے کہا ہے کہ صحابہ کرام کے حوالے سے وزیر اعظم کا بیان ان کی اسلامی تاریخ سے ناواقفیت کی دلیل ہے،مذہبی معاملات کے ساتھ چھیڑ خانی ملکی مفاد میں نہیں ،حکومت مدارس کے حوالے سے تنظیمات مدارس سےکئے گئے وعدے پورے کرے اور معاہدوں پر عملدرآمد یقینی بنائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل کے سرکردہ حضرات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں مولانا عبدالخالق ہزاروی ،مولانا ثناء اللہ غالب ،مولانا عبید اللہ عامر ،مولانا عبدالرئوف محمدی ،مولانا علی محی الدین ،مولانا محمد ادریس ،مولانا قاری الیاس مسلم اور دیگر علمائے کرام نے شرکت کی ،علمائے کرام نے کہا کہ وزیر اعظم کو متنازعہ اور گستاخانہ بیان پراللہ تعالیٰ اور قوم سے معافی مانگنی چاہئے، آثار و قرائن سے معلوم ہو رہا ہے کہ کچھ قوتیں وزیر اعظم سے ایسے بیانات دلوا کر انہیں متنازعہ بنانا چاہتی ہیں اور ملک میں خلفشار پیدا کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں ،ملک کے سنجیدہ حلقوں کو اس صورتحال کا نوٹس لے کر اس کے تدارک کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ،علمائے کرام نے کہا کہ ملک میں شفاف اور بلا امتیاز احتساب ضروری ہے لیکن اس میں سیاسی انتقام کی بو نہیں آنی چاہئے ،اس حوالے سے پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں لیا جائے ، قومی وحدت ملکی سالمیت کے لئے نہایت ضروری ہے ،عصبیت لسانی ہو ،مذہبی ہو یا علاقائی کسی طور پر ملکی مفاد میں نہیں ۔
تازہ ترین