• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای سی بجٹ میں کٹوتی،جامعات مالی مسائل کا شکار،فپواسا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسو سی ایشن (فپواسا) نے ہائر یاجوکیشن کمیشن کے چیرمین ڈاکٹر طارق بنوری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے ان کے دور میںہائر یاجوکیشن کمیشن کے مختلف پروگرامز بند کردیئے گئے اور بجٹ میں کٹوتی کردی گئی جس کی وجہ سے جامعات کو مالی مسائل کا سامنا ہے۔ یہ بات فپواسا سندھ کی صدر انیلہ امبر نےسندھ کی جامعات کو درپیش مسائل اور بجٹ 2019-20 کے حوالےسے جامعہ کراچی میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان انسٹیٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جنیٹکس ایجنیئرنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ فپواسا سندھ کی صدر انیلہ امبر نے کہا کہ وفاق کی جانب سے پیش کیئے گئے بجٹ میں سیلری پرکٹ لگائے گئے ہیں اعلی تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کا بجٹ بھی وہ نہیں دیا گیا جو ملنا تھااور نہ ہی ریسرچ گرانٹ اور دیگر گرانٹ بڑھائی گئی ۔
تازہ ترین