• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی آج میڈیا پر پابندیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کر یگی

پشاور (نمائندہ جنگ ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ میڈیا کیخلاف سنسر شپ آئین کی خلاف ورزی ہے، آزادی اظہار کو یقینی بنانا اور سنسر شپ روکنا اے این پی کی کاوش ہوگی، آج18جون کو یرغمال بنائے گئے میڈیا کی آزادی ، صحافیوں کے معاشی قتل عام اور میڈیا ہاؤسز پر غیر ضروری سنسر شپ کے خلاف اے این پی مظاہرہ کرے گی، مظاہرے سے اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی، مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین ، زاہد خان ، حاجی غلام احمد بلور سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے، صحافیوں کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹی وی چینلز اور اخبارات کے خلاف بڑھتی سنسر شپ آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی میڈیا کی آزادی کیلئے صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
تازہ ترین