• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں کمی، جدید بنانے کی کوششیں، سرمایہ کاری میں اضافہ

سٹاک ہوم (اے ایف پی‘جنگ نیوز) دنیا کےمختلف ممالک نےاگرچہ جوہری ہتھیاروں کی تعدادمیںکمی کی ہےتاہم ان ہتھیاروں کوجدید بنانےکیلئے کوششیں تیزہوگئی ہیں اوراس حوالے سے سرمایہ کاری بھی بڑھی ہے ،بھارت‘پاکستان بھی ذخائربڑھا رہےہیں‘روایتی جنگ کاخطرہ بڑھنے سےجوہری خطرہ بھی بڑھ جائیگاامن پر تحقیق کرنے والے سویڈش ادارےسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(سپری)کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا کی جوہری طاقتوں نے ایک مرتبہ پھر ایٹمی ہتھیاروں پر سرمایہ کاری میں اضافہ کردیا ہے۔ادارےکی رپورٹ کےمطابق سرمایہ کاری بڑھنے کے باوجود گزشتہ برس جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں چار فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ تاہم دوسری جانب ان ممالک نے اپنے پہلے سے موجود ایٹمی اثاثوں کو جدید بنانے کی کوششیں بھی بڑھا دیں۔ رپورٹ کےمطابق 2019ء کے آغازمیں امریکا‘روس‘برطانیہ‘ فرانس‘ چین‘ بھارت‘ پاکستان ‘اسرائیل اورشمالی کوریاکے پاس مجموعی طور پر 13ہزار865ایٹمی ہتھیارموجود تھےجو2018ء کےمقابلے میں 600کم ہیںتاہم تمام ایٹمی ممالک اپنے ہتھیاروں کو جدیدبنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔

تازہ ترین