• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی مجھے بھیجنا چاہتا ہے تو میرے ساتھ دوسروں کو بھی گھر جانا پڑے گا،سرفراز

مانچسٹر(عبدالماجدبھٹی،نمائندہ خصوصی)اولڈ ٹریفورڈ میں بھارت کے خلاف میچ کا طوفان اب بھی تھمنے کانام نہیں لے رہا اور بدترین اور شرم ناک شکست کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔سرفراز احمد نے ٹیم میٹنگ میں کہا ہے کہ اگر کوئی مجھے بھیجنا چاہتا ہے تو میرے ساتھ دوسروں کو بھی گھر جانا پڑے گا اس وقت ہم بری کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ سرفراز احمد میچ 89رنز سے ہارنے کے بعد ڈریسنگ روم میں سنیئرز پر بھی برس پڑے اور جونیئرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے بڑے بڑے ناموں والوں کھلاڑیوں کو آئینہ دکھایا تو شرم سے سب خاموش ہوگئے۔ندامت کا احساس تھا اور کپتان کی چیخ وپکار سن کر سب سکتے میں آگئے۔حردرجہ ذمے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے شکست کا غصہ نکالتے ہوئے بات یہیں ختم کی کہ سب بھول جائیں اور آگے بڑھیں۔ سب کو ذمے داری لینا ہوگی۔اتوار کی شام جب مانچسٹر میں سرد ہوائیں چل رہی تھیں موسم ٹھنڈا تھا لیکن پاکستانی کپتان کی جذباتی تقریر نے ڈریسنگ روم کا ماحول گرم کردیا۔سر جھکائے کھلاڑیوں کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ انہیں کسی بڑے جرم کے اعتراف میں سزا سنائی جارہی ہو۔

تازہ ترین