• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ اور اسٹرائیک کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا،ڈی جی آئی ایس پی آر کا امیت شاہ کو جواب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے اپنی ٹیم کومبارکباد کے پیغام میں کے جواب میں کہا ہے کہ میچ اور اسٹرائیک کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے امیت شاہ کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محترم امیت شاہ، جی آپ کی ٹیم اچھا کھیلی اور کامیابی حاصل کی،دو مختلف معاملات کا ایک دوسرے سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، جیسا کہ اسٹرائیکس اور کرکٹ میچ،اگر آپ کو شک ہے تو برائے مہربانی 28 فروری 2019 کو ہماری نوشہرہ کی جوابی اسٹرائیکس اور بھارتی فضائیہ کو جواب کا نتیجہ دیکھ لیں جس میں دو بھارتی لڑاکا طیارے گرائے گئے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ کا اختتام ان الفاظ کے ساتھ کیا کہ ʼحیران ہوتے رہیں۔

تازہ ترین