آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات کے چیئرمین جاوید لطیف نے چینلز کے نمبر آگے پیچھے کرنے پر پیمرا سے جواب طلب کرلیا ہے۔ کمیٹی کااجلاس چیئرمین جاویدلطیف کی زیرصدارت ہوا ۔ فردوس عاشق اعوان سے نفیسہ شاہ نے استفسار کیا کہ وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے کوئی ایس او پیز تو ہونگے، انہوں نے بلا گر بلال خان کے قتل پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ میڈیا پر سنسر شپ جاری ہے ،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کمیٹی کی ہدایت کے مطابق سرکاری ٹی وی کا مسئلہ حل کردیا گیا ہے، چیئرمین جاوید لطیف نے کہا کہ ارشد خان کو ہٹانے کے بعد نئے عہدہ پر کیسے لگایا گیا، عطا الحق قاسمی کیس میں کہیں ہم عدالتی فیصلہ کی نفی تو نہیں کررہے، انہوں نے کہا کہ د یکھنا ہوگا جو کام ہواآئین و قانون کے تقاضے پورا کررہا ہے

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں