• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبا ت کی منظوری کیلئےجامعہ اردو کے ملازمین کااحتجاج،مارچ کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت مشترکہ جنرل باڈی میں مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ جنرل باڈی اجلاس کے بعد تمام ملازمین نے انتظامی بلا ک تک مارچ کیا ،کنوینر کاکہنا تھا کہ یونیورسٹی کے مالی بحران نے مسائل کو کئی گنا بڑھا دیا ہے اور انتظامیہ ان پر قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہے اور احتجاجی قرار داد شیخ الجامعہ کے دفتر میں جمع کرائی۔ جنرل باڈی میں ایک قرار داد پیش کی جس میں ملازمین کے لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی ، سپریم کورٹ کی ہدا یات کی روشنی میں منتظمین کے ہاو¿س سیلنگ ، میڈیکل کی سہولتوں کی بحالی ، قائم مقام ٹریژرار کی برطرفی ، سینیٹ کی تکمیل اراکین نامزد کنندہ کمیٹی کی قرار داد کے تحت ، انتقامی کاروائیوں کی واپسی اور دیگر کئی اہم مسائل کے حل کے مطالبات کیئے گئے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر عدنان اختر نے ملازمین و افسران کو احتجاج کے پس پشت وجوہات سے آگاہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی طرف سے ایک پریس ریلیز کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ہم نے اساتذہ کو عید الاو¿نس دینے پر اعتراض کیا جو کہ حقائق کے سراسر منافی ہے۔ انتظامیہ اس طرح اساتذہ اور ملازمین کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرکے اصل مسائل کو چھپانا چاہتی ہے ۔دراصل یونیورسٹی کے مالی بحران نے مسائل کو کئی گنا بڑھا دیا ہے اور انتظامیہ ان پر قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہے ۔جنرل باڈی سے عہدیداران سید ریحان علی ، سید جمال ناصر ، فضل ندیم اور اکبر خان نے بھی خطاب کیاجنرل باڈی میں دونوں کیمپس کے ملازمین و افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
تازہ ترین