آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ججوں کی بھرتی ، سرائیکی وسیب کو50فیصدکوٹہ دینےکامطالبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان صوبہ محاذ کے رہنمائوں خواجہ غلام فرید کوریجہ، پروفیسر شوکت مغل، مہر مظہر کات، اجالا لنگاہ، رانا ذیشان نون، شریف خان لاشاری، عابد سیال، غلام عباس ملنہاس، وزیر خان کچالا، حاجی عید احمد دھریجہ، افضال بٹ، غلام جیلانی خان دھریجہ ، نور تھہیم اور طارق خان جتوئی اور دیگر رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ جو نئے جج بھرتی ہو رہے ہیں، ان بھرتیوں میں وسیب کو آبادی کے مطابق 50 فیصد کوٹہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا حکمرانوں نے وسیب سے لولی پاپ کا نہیں صوبے کا وعدہ کیا مگر اس مقصد کیلئے ذرہ برابر کام نہیں ہوا، کہاں گئیں صوبہ کمیٹیاں؟ کیا کوئی ایک اجلاس بھی ہوا؟ انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ کی طرح پنجاب کے صوبائی بجٹ میں بھی وسیب کے مجوزہ الگ صوبے کے صوبائی سیکرٹریٹ کیلئے فنڈز نہیں رکھے گئے ۔

ملتان سے مزید