• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقیرآباد سے دو بچیاں پراسرارطور پر لاپتہ

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقہ فقیر آباد سے 2 کمسن بچیاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شام 5 سالہ منہا دختر سمیع اللہ اپنی پھپو کی بیٹی 6 سالہ مریم دختر عبد اللہ کے ہمراہ اپنے گھر واقع ذریاب کالونی سے باہر نکلی تھی تاہم رات گئے تک تو وہ واپس نہیں آئی جس کے بعد گمشدہ بچی منہا کے چچا نے اپنی بھتیجی اور بھانجی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ گمشدہ منہا کے چچا کا کہنا ہے کہ اُن کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا تنازعہ نہیں ہے تاہم 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی بچیاں نہیں مل سکی۔ انہوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد گمشدہ بچیوں کا سراغ لگایا جائے۔
تازہ ترین