• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کارڈ کے حوالے سے فنکاروں کے تحفظا ت کو دور کیا جائیگا ‘ڈائریکٹر کلچر

پشاور ( وقائع نگار ) ڈائریکٹر کلچر خیبر پختونخوا محمد نواز نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے حوالے سے فنکاروں کے تحفظا ت کو دور کیا جائیگا اور اس حوالے سے ایک ماہ کے اندر اندر فنکاروں کو صحت کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کئے جائیں گے ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے فنکاروں کو اعتماد میں لیکر ایک جامع پالیسی تشکیل دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا کے گلوکاروں کی نمائندہ تنظیم ہنری ٹولنہ کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد نے گزشتہ روز نوجوان نسل کے معروف گلوکار ہنری ٹولنہ کے صدر راشد احمد خان کی قیادت میں ڈائریکٹر کلچر سے ملاقات کی وفد میں گلوکاروں اشرف گلزار ٗسیدا گل مینا ٗجنت گل ٗغیور وزیر ٗشہریار شعور شامل تھے وفد نے ڈائریکٹر کو اپنے مطالبات اور مسائل پیش کئے ڈائریکٹر کلچر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ فنکاروں کو درپیش مسائل جائز مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائیگا اور اس حوالے سے پہلے سے ہی محکمہ ثقافت فنکاروں کی فلاح وبہبود کے حوالے کئی اقدامات کرچکی ہیں جس کی سب بڑی مثال ثقافت کےزندہ امین ایوارڈ ہیں ۔
تازہ ترین