• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد زئی ناگمان سے خاتون کا اغواء ،مقدمہ درج

پشاور(کرائم رپورٹر) داؤدزئی ناگمان سے شادی شدہ خاتون کو ورغلا پھسلا کر اغواء کرلیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ شمروز ولد روشن ساکن بھٹیاں ناگمان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اُس کی اہلیہ کو فلک سیر ولد سبز علی ساکن بھٹیان نامی شخص نے ورغلا پھسلا کر سوزوکی نمبر 7049 میں اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین