پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائیکورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل سنگل بنچ نے منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم کی درخواست منظور کرتے ہوئے دولاکھ دونفری ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردیے ۔ملزم کی وکیل فرحانہ مروت ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایاکہ اس کے موکل انعام اللہ ولد قریش ساکن گھنبٹ کو 2مئی 2019کو شیرگڑھ مردان میں پولیس نے گرفتارکیاہے اورالزام عائد کیا کہ و ہ ایک موٹر کار کے ذریعے پانچ کلو چرس اورچار سو گرام آئس جو کہ خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی سمگل کرنے کی کوشش کررہاتھا ،لیکن تاحال برآمد منشیات کے سیمپل لیبارٹری نہیں بھجوائے گئے اورقانون کے مطابق تین دن کے اندر اندر سیمپل لیبارٹری بھجوانے ضروری ہے فرحانہ مروت ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایاکہ اس کے موکل کو ایک سازش کے تحت اس کیس میں پھنسایا گیا ہے لہذا بری کیاجائے ،جس پر عدالت نے ملزم کی ضمانتی درخواست دولاکھ دونفری پر منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔