• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ آصف محمود نے خاتون کے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو بری کر دیا، تصور اقبال بریار اور چوہدری محمد نزاکت ایڈووکیٹس کا موقف تھا کہ ان کے موکل غلام عباس کو پولیس نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے خالدہ بی بی کے قتل میں ملوث کر رکھا ہے اور پولیس اصل قاتلوں تک نہیں پہنچ سکی اور ان کے موکل کو بے گناہ ہونے کے باجود مقدمہ میں نامزد کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد ملزم کو مقدمہ سے بری کر دیا ۔
تازہ ترین