• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ر شید ٹائون ڈھوک کشمیریاں چوک کے سیکڑوں گھروں کو پانی کی فراہمی بند

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی کی یونین کونسل 23ڈھوک کشمیریاں میں گزشتہ 15روز سے ٹیوب ویل خراب ہونے سے متعدد علاقوں میں پانی کی سپلائی بند ہے اورشہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام کا کہناہے کہ واسا کو متعدد شکایات کے باجودکوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا کے مقامی حکام نے ملی بھگت سے خان پور ڈیم کی سپلائی کا رخ موڑ کر ان علاقوں کی طرف کر دیا جہاں ٹیوب ویل خراب ہونے کے باعث سپلائی بند ہوگئی تھی جس سےر شید ٹائون ڈھوک کشمیریاں چوک کے سیکڑوں گھروں کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے ۔ اس حوالے سے واسا کے سپریٹنڈنٹ ڈہوک کالاخان امجد سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے ان الزامات کو مستردکر دیااور کہا کہ پانی کی فراہمی کے لیے کام جاری ہے۔
تازہ ترین