• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارک انکلیو میں تعطل کا شکار ترقیاتی کام دوبارہ شروع

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)سی ڈی اے نے پارک انکلیو میں تین سال سے رکی ہوئی ترقیاتی سر گرمیوں کو دوبارہ شروع کر دیا۔ ترقیاتی سرگرمیوں میں التواء کے باعث پارک انکلیو بھی سی ڈی اے کا ایک تعطل کا شکار منصوبہ بن چکا تھا ۔ شہریوں نے اربوں روپے کے عوض پارک انکلیو میں پلاٹ حاصل کیے تھے تاہم 2010 میں شروع کیے جانیوالے اس منصوبے پر ترقیاتی کام مکمل نہ کیے جا سکے۔تقریباًچار سال سے رکے ہوئے ترقیاتی کاموں کو اب با قاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ۔چیئرمین سی ڈی اے نے رابطہ پُل پر شروع کیے گئے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین