• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو مہم کا آغاز،ڈپٹی کمشنر نےاپنے صاحبزادے کو قطرے پلا ئے

راولپنڈی(اپنےرپورٹر سے)راولپنڈی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے کیمپ آفس میں اپنے صاحبزادے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔مہم کے دوران راولپنڈی میں 7لاکھ 30ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے لئے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ راولپنڈی میں1300 سے زا ئد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پولیو ٹیموں کے تحفظ کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر راشد خان نے ہیلتھ افسران ، طبی عملے اورمعاون اداروں کے اراکین کے ہمراہ مختلف علاقوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلان کے عمل کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین