• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آ ر پی او اور سی پی او نے بچوں کوانسداد پولیو قطرے پلا ئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے بنیادی مرکز صحت کوٹھہ کلاں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈی سی راولپنڈی بھی انکے ہمراہ تھے۔آر پی او نے والدین سے اپیل کی کہ صحت مند مستقبل کی تشکیل کیلئے بچوں کو پولیو کے قطرے ہر صورت پلائیں۔سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کے ہمراہ بیسک ہیلتھ یونٹ رحمت آباد میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ سی ٹی او محمد بن اشرف نے راجہ بازار میں پولیو مہم کے دوران بچے کو پولیو کے قطرے پلائے ۔
تازہ ترین