• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کومضبوط کررہی ہے،گورنر پنجاب

لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط کر رہی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پار لیمنٹ اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کر یں۔معاشی ملکی استحکام کیلئے حکومت مشکل فیصلے کر رہی ہے ۔ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے جو مثالی اقدامات کیے ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی۔ وہ گور نرہاؤس میں فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسڑی کی مرکزی نائب صدر شیریں ارشد خان کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے اپنی غلط پالیسوں کی وجہ سے ملک کومہنگائی اور بے روزگاری اور بد عنوانی جیسے مسائل کا گڑ بنا دیا ہے اور جب تحر یک انصاف اقتدار میں آئی تو ملک میں معاشی حالات پوری قوم کے سامنے ہیں لیکن عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد عارضی پالیسی اختیار کر نے کی بجائے ملک اورقوم کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے مشکل فیصلے کیے۔
تازہ ترین