• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام کوریلیف دینے اوراپوزیشن دلانے میں ناکام رہی ،سنی تحریک

لاہور(خبرنگارخصوصی )پاکستان سنی تحریک کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب محمد زاہد حبیب قاری ،ایڈیشنل سیکر ٹری جنرل پنجاب ڈاکٹرعمران مصطفی کھوکھر،اراکین صوبائی رابطہ کمیٹی مفتی لیاقت حسین گجراتی،سید عثمان حیدر شاہ نقوی،پیر محمد چشتی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں پارلیمانی اقدار کو ملحوظ رکھا جائے اسمبلیوں میں غریب عوام کی نمائندگی کے دعویدار وں نے پارلیمنٹ کو ذاتی اور سیاسی لڑائیوں کا اکھاڑا بنا رکھا ہے۔موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے اور اپوزیشن جماعتیں غریب کو حقوق دلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں ۔عوام کو بڑی نامورگرفتاریوں سے کوئی سروکار نہیں ،ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے ،عوام کڑا احتساب چاہتے ہیں مگر بلاتفریق احتساب ہی راہ نجات اور انصاف تصور کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین