• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدانوں اوربیورکریٹس سمیت سب کااحتساب ہوناچاہیے،ساجدمیر

لاہور(خبرنگارخصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث کےسربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ سیاستدانوں اوربیوروکریٹس سمیت سب کابلا امتیاز احتساب ہونا چاہئے۔قرضوں پر کمیشن ضرور بنایا جائے مگر صرف زرداری اور نوازشریف کے ادوار ہی کیوں ، مشرف دور کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔اور پھرخود عمران خان کی حکومت نے دس ماہ میں جو قرضے لیے ہیں اسکا جواب کون دے گا۔مرکز اہلحدیث راوی روڈ میں عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا بدقسمتی یہ ہے کہ ہر حکومت احتساب کی بات کرتی اور اپنے مخالفین کا احتساب چاہتی ہے‘ لیکن خو کو احتساب سے ماوراء سمجھتی ہے۔
تازہ ترین