• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخ میں پہلی بار میرٹ پر بننے والا بجٹ لا رہے ہیں، مٹھا خان کاکڑ

کوئٹہ (خ ن) صوبائی مشیر وزیراعلیٰ برائے لائیوسٹاک مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام کی خواہش کے مطابق اور عوام دوست بجٹ ہوگا یہ بلوچستان کی تاریخ میںپہلا بجٹ ہوگا جو پسند اور ناپسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ میرٹ کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں صوبے کی ترقی کے لئے مختلف سکیمیں شامل کی گئی ہیں جن کی تکمیل سے عام لوگوں کو سہولیات اور ریلیف ملے گا صوبائی مشیر نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوامی مسائل ان کی دہلیزپر حل کرینگے وزیراعلیٰ بلوچستان اور کابینہ کی کوشش ہے کہ بجٹ میں غریبوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کریں جس میں پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے ڈیمز ،ہسپتال ،بجلی تعلیم سڑکیں اور دیگر اسکیمیں شامل کی گئی ہیں ۔ 
تازہ ترین