• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری قیادت نے ہمیشہ قومی ایشوز کو اجاگر کیا،اے این پی

کوئٹہ ( آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کااجلاس زیرصدارت ضلعی صدر جمال الدین رشتیاء باچاخان مرکز میں منعقد ہوا اجلاس میں تنظیمی امور سے متعلق غور وخوض ہوا اور فیصلہ کیاگیاکہ ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام3جولائی ضلعی کنونشن منعقد کیا جائیگا اور اس حوالے سے بنیادی یونٹوں کے دورے کئے جائیںگے اس سلسلے میں 20جون جمعرات کو باچاخان مرکز میں تمام بنیادی یونٹوں کے صدور ،جنرل سیکرٹریز کااجلاس طلب کرلیاگیا اور کنونشن کی کامیابی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ضلعی صدر جمال الدین رشتیاء نے فعال ومنظم تنظیم کی افادیت کو وقت اور حالات کی ضرورت قراردیتے ہوئے اس امرپر زوردیا کہ اولس نے جو توقعات ہم سے وابستہ کی ہوئی ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ اپنے تنظیمی روابط میں رہتے ہوئے ان توقعات پر پورا اتریں لہٰذاء تنظیمی ذمہ داران کنونشن کی کامیابی کیلئے بھرپور تیاریاں جاری رکھیں ،انہوں نےکہاکہ پارٹی قیادت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ہروقت قومی ایشوز کو نہ صرف اجاگر کیا بلکہ اس پر اصولی موقف اپناتے ہوئے بہت سے اہم قومی ایشوز حل بھی کروائے اور باقی ماندہ قومی اہداف بھی ملی مشر اسفندیار ولی خان کی زیر قیادت حاصل کرینگے ۔ 
تازہ ترین