• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس کے طلباء کیلئے نئے سال کی ابتداخوش آئندہے،جمعیت طلبااسلام نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت طلبااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی صدرعبدالرحیم صاجنرل سیکرٹری عباس لطیف یوسفزئی سینئرنائب صدرمحمدشفیع ابدالی سیکرٹری اطلاعات محمدلبیب خوستی صاحبزادہ عزیزاللہ ذاکری فضل الرحمن رحمانی بشیراحمدنظریاتی سیدثنااللہ شاہ حمزہ اکبرانجینئرخلیل احمدعبدالصمدلونی نصیب اللہ سائل حمیداللہ ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ دینی مدارس کے طلباء کیلئے نئے سال کی ابتداخوش آئندہ ہے دینی وعصری تعلیم کرناقوم کافریضہ ہے اس فریضے کوسرانجام دینے کیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جے ٹی آئی نظریاتی ملک بھرکے طلباکی نمائندہ تنظیم ہے اوراکابرین واسلاف کے کھچاجماعت ہے جے ٹی آئی نوجوان نسل کوگھپ اندھیرےسے نکال کر روشنی کی دعوت دیتی ہے تواسی لئے تمام دینی وعصری طلبااورنوجوانوں سے درخواست کی جاتی ہیں کہ جے ٹی آئی نظریاتی کے پلیٹ فارم پرجمع ہوکراسلام اورملک کی خدمت کریں۔

تازہ ترین