• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے آئل ٹینکر پر حملے کی نئی تصاویر جاری کردیں

امریکی فوج نے خلیج عمان میں جاپان کے تیل بردار جہاز پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے سے متعلق نئی تصاویر جاری کی ہیں۔

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب نہ پھٹنے والی ایک سرنگ کو ہٹا رہے ہیں۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویڈیو شواہد کی بنا پر اس حملے کا ذمے دار ایران ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں استعمال ہونے والے وسائل اور بارودی سرنگ ہٹانے کی مہارت بھی ظاہر کرتی ہے کہ واقعے میں ایران ملوث ہے۔

واضح رہے کہ ناروے اور جاپانی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے بحرہند کی جانب جاتے ہوئے 13 جون کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین