• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پوری امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا۔ سڑکوں پر احتجاج ترک کر چکے۔ عمران خان دوستی کی طرف ہاتھ نہیں بڑھا رہے۔

لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹریٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے پانچ سال پورے ہونے پر تقریب منعقد کی گئی۔ لندن سے ویڈیو لنک خطاب میں طاہر القادری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دھرنوں میں ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو سزا دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔ وعدے کی یقین دہانی کروا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بدل چکی لیکن نظام 2019 میں بھی ظالم کے ساتھ ہے۔ نظام آج بھی دولت اور طاقتور کے ساتھ ہے، مظلوم کی قسمت میں سسک سسک کر رونا ہے۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ 14 افراد کو شہید کرنے والوں کو اس دور میں بھی تحفظ حاصل ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وزیراعظم سے پانچ دفعہ بات ہوئی ہے اس سے زیادہ کیا ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین