• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کے اسلام آباد میں فائرنگ، بھارتی میجر ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی فوج کا میجر ہلاک ہوگیا، واقعے میں 3 سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سڑک کنارے نصب بارودی ڈیوائس کا دھماکا بھی ہوا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کا مزید کہنا ہے کہ اس دھماکے میں بھارتی پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی فورسز کے 9 اہلکار زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے،قابض بھارتی فورسز نے 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

قابض بھارتی فوج نےدونوں کشمیریوں کو اننت ناگ میں گھر گھر تلاشی کی آڑ میں شہید کیا۔

تازہ ترین