شاعر: عرفان نشاط چوہدری
صفحات: 208 ،قیمت: 600 روپے
ناشر:بُک ہوم،لاہور
عرفان نشاط چوہدری لفظ سے پیار کرتے ہیں اور اُن کی الفاظ سے یہ اُلفت اپنے والد کی بدولت ہے۔’’چراغِ شہر‘‘ کے عنوان سے شایع ہونے والے اپنے پہلے مجموعے میں انہوں نے اپنے والد کا کلام ’’صدائے کلیسا‘‘ کے عنوان سے شایع کر کے اپنی عقیدت کا بَھرپور ثبوت فراہم کیا تھا۔ ’’زندانِ عشق‘‘اُن کا دوسرا مجموعۂ کلام ہے ،جس میں وہ صنفِ سُخن یعنی غزل کو اظہارِ ذات کا حوالہ بنا کر لائے ہیں۔ کتاب کے آخر میں چند نظمیں بھی شامل کی گئی ہیں ، جن میں وطن سے محبّت کی شدّت نمایاں ہے۔