• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: پروفیسر محمّد فاروق قریشی

صفحات: 166،قیمت: 250 روپے

ناشر: مجید بُک ڈپو،

اُردو بازار، لاہور

پروفیسر محمّد فاروق قریشی کا بنیادی تعلق درس و تدریس سے ہے اور انگریزی اُن کا مضمون۔ اُنہوں نے محض درس و تدریس ہی کے میدان تک خود کو محدود نہیں رکھا، بلکہ ایک تعلیمی ادارہ قائم بھی کیا۔ نیز، طلبہ کی نصابی ضرورتوں کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اُنہوں نے کئی کتابیں بھی تحریر کیں۔ ایک پرچے سے بحیثیت ریسرچ ایڈیٹر وابستگی اُن کا ایک اور میدان تھا۔ اُن کے مضامین بہت سے اخبارات و جرائد میں گاہے گاہے شایع ہوتے رہے ہیں۔ تدریس سے وابستہ رہتے ہوئے اُنہیں بیرونِ مُلک بھی کئی جگہ خدمات انجام دینے کا موقع ملا۔یوں اُن کی زندگی تجربات و مشاہدات کا امتزاج بن گئی۔ سو، اُن ہی تجربات، مشاہدات اور احساسات کو ’’نئی دُنیا کا سفر‘‘ کے عنوان سے قارئین کے سامنے لائے ہیں۔ مُمالک کے سفر کی رُوداد بیان کرنے کے علاوہ اُنہوں نے اپنے اندر کے کہانی کار کو کچھ مضامین کی شکل میں بھی پیش کیا ہے۔

تازہ ترین