• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پیرس میں ہونے والے سات روزہ 53ویں بین الاقوامی ایئر شو دوسرے روز بھی جاری ہے۔

دنیا میں دفاعی جنگی جہاز بنانے والے چھ ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے جس کا لڑاکا طیارہ جے ایف 17 ٹھنڈر صلاحیت کے لحاظ سے بہت عمدہ اور قیمیت کے لحاظ سے بہت ستا ہے دنیا بھر سے 80 ممالک اس ایئر شو میں شریک ہیں۔

اس ایئر شو کی افتتاحی تقریب میں پاکستان ایئر فور س کے لڑاکا طیارے جے ایف سترہ ٹھنڈر نے اپنی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ پیش کرکے ایئر شو کا میلہ لوٹ لیا ہے ۔

پاکستان ایئر فورس کے وفد کی قیادت ایئر مارشل احمر شہزاد حلال امتیاز (ملٹری)، چیئرمین پی اے سی بورڈ کامرہ اور ایئر وائس مارشل محمد مغیث افضل ستارہ امتیاز (ملٹری)، ڈائریکٹر جنرل سکیورٹی پاکستان ایئر فورس کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں اس ایئر شو میں پاکستان نیوی کا ایک اے ٹی آر ایئر کرافٹ بھی حصہ لے رہا ہے۔

فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے پاکستان ایئر فورس اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے اعلی سطحی وفد کی اس بین الاقوامی ایئر شو میں بہترین اور شاندار انداز میں نمائندگی کرنے پر تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ اس بین الاقوامی ایئر شو میں پاکستان ایئر فورس کی شرکت اور عمدہ پیشہ ورانہ کارکردگی کے مظاہرے کے علاوہ 80 سے زائد آئے ہوئے ممالک کے ہم منصبوں سے بات چیت کرنے کا موقع ملا اور دنیا بھر کے دفاعی سازو سامان کی خرید و فروخت کرنے والے اداروں کے ساتھ اپنا دائرہ کار بڑھانے کا بھی موقع ملا۔

جے ایف سترہ تھنڈر اس بین الاقوامی ایئر شو میں روزانہ کی بنیاد پر اپنی بہترین اور اعلی صلاحیتوں کے ساتھ اپنی اڑان جاری رکھے گا۔

پاکستانی جے ایف سترہ تھنڈر اس بین الاقوامی ایئر شو میں روزانہ کی بنیاد پر اپنی بہترین اور اعلی صلاحیتوں کے ساتھ اپنی اڑان جاری رکھے ہوئے ہے ۔

اس بین الاقوامی ایئر شو میں صرف پاکستان اور فرانس کے لڑاکا طیارے فضائی مہارت پیش کر رہے ہیں۔

فرانس میں مقیم پاکستانی بھی نمائش میں شرکت کےلئے بے تاب ہے کیونکہ نمائش ابتدائی دونوں میں عام لوگوں کی شرکت کی اجازت نہیں آخری دو روز عوام بھی نمائش دیکھ سکیں گے۔

تازہ ترین