• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب:مختلف شہروں میں بارش سےگرمی کا زور ٹوٹ گیا

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔

پنجاب میں لودھراں،ملتان،وہاڑی،حافظ آباد،خانیوال،مظفرگڑھ سمیت کئی شہروں میں بادل برسے تو موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ مری،بہاول پور اور گردونواح میں بھی موسم ابرآلود اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔

سندھ کے بیشتر شہروں میں کہیں ہوائیں چلنے سے گرمی میں کمی آئی ہے تو کہیں حبس ہے جبکہ بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔

سندھ کے ضلع بدین میں بھی موسم جزوی ابرآلود اور ہلکی ہوائیں چلنے سے حبس کا زور ٹوٹ گیاجبکہ جیکب آباد،نواب شاہ،دادو سمیت کئی شہروں میں موسم شدید گرم ہے۔

خیبرپختنخوا،آزادکشمیراورگلگت بلتستان کے بیشتر شہروں میں کہیں موسم صاف اور کہیں ابرآلود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا، فیصل آباد،ملتان،ڈی جی خان،ساہیوال،بہاولپور،پشاور،ہزارہ،کوہاٹ، بنوں،ڈی آئی خان،ژوب، میرپورخاص ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گردآلودہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین