• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کس بنیاد پر بجٹ کوعوام دشمن قراردے رہی ہے؟

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے نہ تو بجٹ سنا اور نہ ہی پڑھا، اپوزیشن ارکان کس بنیاد پربجٹ کوعوام دشمن قرار دے رہے ہیں؟

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پرپہنچانے والےاب عوام کا مزید تیل کیوں نکالنا چاہتے ہیں؟نومولود سیاستدان سیاسی بلوغت سے عاری ہیں، انہیں ادراک نہیں یہ بجٹ سندھ سمیت تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ کے بجٹ کا مقدر اسی وفاقی بجٹ سے جڑا ہے، عمران خان کی عداوت میں سندھ کے عوام سے دشمنی نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ماضی کے مقابلے میں تقریبا 200 ارب روپے سندھ کیلئے اضافی رکھے، گزشتہ این ایف سی کے 616 ارب روپے کے بجائے سندھ کیلئے 815 ارب روپے مختص کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کی ترقی کو خاص ترجیح دی گئی ہے ،بجٹ منظورنہ ہونے دینے کےاعلان کرنے والے وفاق اور صوبوں کی ترقی کے ساتھ سنجیدہ نہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں انتخابات میں شکست خوردہ مولانا کی خدمات لے رہی ہیں،اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عوام ان کے ساتھ نہیں۔ 

تازہ ترین