آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 17؍ذیقعد 1440ھ21؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ میں آج افغانستان اورمیزبان انگلینڈ مدمقابل ہیں ،انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

مانچسٹر میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلش کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی مانچسٹر میں اپنی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے موجودہوں گے۔اشرف غنی اپنی ٹیم سے ملیں گے اور میچ دیکھیں گے۔

آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ میزبان انگلینڈ کے خلاف میچ کے موقع اشرف غنی اولڈ ٹریفورڈ پہنچیں گے۔یہ پہلا موقع ہے جب ورلڈ کپ میچ میں افغان صدر موجود ہوں گے۔

اولڈٹریفورڈ مانچسٹر میں اتوار کو جو ہلا گلا تھا منگل کو میزبان ٹیم کے میچ کےباوجود روایتی شور شرابا نہیں تھا۔میچ شروع ہونے سے قبل اسٹیڈیم کا بڑا حصہ خالی تھا افغانستان کے تماشائیوں کی تعداد میں کم تھی۔

پاکستان بھارت کے میچ کے ٹکٹ نایاب تھے جبکہ انگلینڈ افغانستان کے میچ کے ٹکٹ دستیاب ہیں۔

گراؤنڈ کے اطراف میں اتوار والی ہنگامی آرائی اور شور شرابا بھی نہیں تھا۔شہر میں دو دن پہلے بڑی تعداد میں غیر ملکی موجود تھے اب سب کچھ نارمل ہوگیا ہے اور ہوٹل کے ریٹس بھی معمول کے مطابق آچکے ہیں۔

گزشتہ روز دن بھر بارش ہوتی رہی، آجصبح ہی سے دھوپ نکلی ہوئی ہے اور موسم کھیل کے لئے آئیڈیل ہے۔

واضح رہے افغانستان کی ٹیم اب تک ایونٹ میں چار میچ کھیل چکی ہے اور تمام میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ ورلڈکپ کی فیورٹ انگلینڈ کو چار میں سے تین میچوں میں کامیابی اور ایک میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں