آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ17؍ ربیع الاوّل 1441ھ 15؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آغاسراج کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والابینچ ٹوٹ گیا

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والا دوسرا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے بینچ میں شامل جسٹس محمد سلیم جیسر نے کرپشن کیس میں آغا سراج درانی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت سے انکار کردیا اور نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔

آغا سراج کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

کراچی کی احتساب عدالت نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور...

اس سے پہلے جسٹس کے کے آغا نے بھی آغا سراج کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کردیا تھا۔

یاد رہے کہ آغا سراج درانی کرپشن کیس میں جیل میں ہیں جب کہ ملزم مسیح الدین، گلزار اور د دیگر نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔

قومی خبریں سے مزید