• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: بچوں سے زیادتی، 2 افراد گرفتار

اسلام آباد میں بچوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تھانہ ترنول کی حدود میں بچوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ اور ملزمان کے سیمپل کی بنیاد پر کیس آگے بڑھے گا۔

پولیس کی جانب سے بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیاہے جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین