• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ برقرار

حکومت نے اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان جارحانہ رویے سے اپوزیشن پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔

حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو تقریر نہیں کرنے دی گئی تو اپوزیشن لیڈر بھی ایوان میں تقریر کا حق نہیں رکھتے۔

حکومتی ارکان کا مؤقف ہے کہ اپوزیشن جماعتیں قائدین کو پروڈکشن آرڈرز دلوانے کے مطالبات سے پیچھے ہٹ جائیں۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید سمیت حکومتی اتحادیوں نے ایوان کی کارروائی چلانے کے لیےدرمیانی راستہ نکالنے کی تجویز دی ہے۔

اتحادی رہنماؤں کا مؤقف ہےکہ تحریک انصاف اتحادیوں کو اپنے مؤقف پر قائل کرکے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کو کارنر کرنا چاہتی ہے۔

تازہ ترین