• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاکستان آنیوالے کاروباری حضرات پریشان نہ ہوں‘

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نئی ویزا پالیسی کا مقصد ہے کہ پاکستان آنے والے کاروباری حضرات پریشان نہ ہوں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی سےملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے مفاد پرست پالیسیوں کے سبب پاکستان کو قرض کی دلدل میں پھنسایا، پچھلی حکومتوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا، ہم پاکستانی معیشت کو دلدل سے نکال کر خود انحصاری کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔

پاکستان کو خود انحصاری کی طرف لے جانے اوورسیز پاکستانیوں کا تعاون درکار ہوگا، اولین کوشش ہے سیاحت کو فروغ ملے، لوگ چھٹیاں گزارنے پاکستان آئیں،آزادانہ خارجہ پالیسی کے لیے پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم ہونا ہوگا۔برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کرے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے بھی ملاقات کی، انہوں نے اقتصادیات، مسئلہ کشمیر سے متعلق امور میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی معاونت کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا کردار ہمیشہ مثبت اور قابل تحسین رہا ہے،پوری پاکستانی قوم برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، برطانیہ کو قریب تر لانے میں پاکستانی نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا کردار کلیدی ہے۔

اس موقع پر برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی اور قومی مفاد سے وابستہ امور کی پاسداری کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین