• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین یونین کی تمام اعلیٰ قیادت اس سال تبدیل ہو جائے گی۔ اس حوالے سے یورپین دارالحکومت برسلز میں 20 اور 21 جون کو یورپین کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں یونین کے ممبر ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت شریک ہوں گے۔

اس اجلاس کے ایجنڈے میں اگلے پارلیمانی سائیکل میں یورپین یونین کے اعلیٰ ترین ذمہ داران کے تعین کیلئے مشاورت کی جائے گی، جن میں یورپین کمیشن، یورپین کونسل، یورپین خارجہ امور، یورپین پارلیمنٹ اور یورپین سینٹرل بینک کے سربراہان شامل ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اس مشاورت کے نتیجے میں یورپین قیادت کیلئے نئے چہرے سامنے آئیں گے۔

تازہ ترین