• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین سو کلو وزنی نور حسن کے علاج کا بندوبست ہوگیا

موٹاپے کے شکار 300کلو وزنی رحیم یار خان کے شہری نور حسن کے علاج کا بندوبست ہوگیا۔

نور حسن کی آنکھوں میں امید جاگ اٹھی، علاج کے لئے لاہور منتقلی کا عمل تیز ہوگیا۔


300کلو وزنی شہری کو گھر سے نکلنے کےلئے بیرونی دیوار توڑ دی گئی، انہیں لوڈر کے ذریعے گھر سے ہیلی کاپٹر تک پہنچایا گیا،اہل علاقہ نے پھول بھی برسائے۔

طبی عملے کے ساتھ ریسکیو کا عملہ بھی معاونت میں شریک رہا، نورحسن کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔

موسم کی خرابی کے باعث ائر ایمبولینس نہ پہنچ سکی جس کے باعث نور الحسن کی لاہور کے نجی اسپتال منتقلی تاخیر کا شکار ہوئی۔

گھر سے لاہور منتقلی کے عمل کے دوران نور الحسن کے معائنے کےلئے ڈاکٹروں کی ٹیم موجود رہی۔

نورحسن کے موٹاپے اور بڑھتے وزن کی خبرجیو نیوز پرنشر ہوئی تھی۔

تازہ ترین