آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ13؍ذیقعد 1440ھ 17؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمنہ عظیم

اگر آپ کو باغبانی کا شوق ہے ۔لیکن فلیٹ میں رہنے کے باعث اپنے اس شوق کو پورا نہیں کرسکتی تو آپ اپنی بالکونی میں اس شوق کو پورا ضرور کرسکتی ہیں ۔ بالکونی کو چھوٹے سے باغیچے میں تبدیل کر کے اس شوق کو پورا کیا جاسکتا ہے۔اگر آپ کی بالکونی چھوٹی ہے تو چھوٹے گملوں میں پودے لگائیں ۔پودوں کو رکھنے کے لیے بالکونی میں باکس بھی بنوائے جاسکتے ہیں ۔اس کے علاوہ بالکونی کے کسی گوشے میں ایک زینہ بھی بنایا جاسکتا ہےاور اس پر گملے رکھے جاسکتے ہیں ۔آپ بالکونی کو مختلف بیلوں سے بھی سجا سکتے ہیں ۔اس سے آپ کے باغیچے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگااور دیکھنے والوں کو بھی دل کش لگے گا۔باغیچے میں ایسے پھول لگائیں، جس میں جلدی پھول آجاتے ہوں ۔آپ اپنے باغیچے میں چھوٹے چھوٹے سبزیوں کے پودے بھی لگا سکتی ہیں ۔مثلاً : ہری مرچ ،دھنیا اور پودنیہ اس قسم کی چیزیں لگائیں، تا کہ وہ کھانا پکانے میں آپ کے کام آسکیں ۔پودے کے انتخاب میں اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ پودے زیادہ نازک نہ ہوں ،بلکہ اسے پودے لگائیں کو باآسانی پھل اور پھول دے سکیں ۔اس طرح سے سجے ہوئے پودے آپ کو ایک سکون اور راحت بھری فضا ء فراہم کرتے ہیں،جہاں پر تھوڑی دیر بیٹھ کر آپ دن بھر کی ٹینشن اور مصروفیت سے کچھ لمحے سکون و آرام کے گزار سکتے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں