آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو لکھے گئے خط میں گورنر سندھ نے کہا کہ اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے دی گئی درخواست پر جعلی دستخط کئے گئے ہیں۔

گورنر عمران اسماعیل نے خط میں یہ بھی کہا کہ اسمبلی کا اجلاس بلانے کےلئے دی گئی درخواست پر جن ارکان اسمبلی کے دستخط ہیں وہ 10جون کو صوبے یا ملک میں نہیں تھے۔

خط کے متن کے مطابق ملک اسد سکندر،سہراب سرکی اور عبدالرزاق راجہ 10 جون کو ملک میں نہیں تھے۔

خط میں کہا گیا کہ فریال تالپور کراچی میں نہیں بلکہ اسلام آباد میں تھیں جبکہ رکن سندھ اسمبلی منظور وسان بھی 10جون کو خیر پور میں تھے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں